جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

’اداکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ مشی خان نے ثنا نواز کی طبیعت صاف کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا نواز کے غیر جانبدارانہ بیان پر اداکارہ مشی خان نے ان کی طبعیت صاف کردی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے حالیہ تنازع نے غیر جانبدارانہ موقف اختیار  کرنے والے بہت سے پاکستانی فنکاروں کو بے نقاب کیا ہے، وہی اداکارہ ثنا نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ ثنا کو بھی غیر جانبدارانہ بیان دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ سرحدوں سے آگے ہوتے ہیں وہ اپنے کام سے محبت اور مثبت پھیلانے میں اہم کرادار چاہیے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ثنا نواز کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی جس میں ان کو کہتا سنا جاسکتا ہے کہ فنکار سرحدوں سے ماورا ہوتے ہیں، ان کا مقصد محبت اور مثبت پیغام پھیلانا ہوتا ہے۔

تاہم ثنا نواز کی ویڈیو پر انہیں مشی خان سمیت پاکستانیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے، پاکستانیوں نے اداکارہ کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفاد کے منافی قرار دیا۔

تاہم مشی خان نے کہا کہ اگر فنکار واقعی سرحدوں سے آزاد ہوتے تو آپ دنیا بھر میں بغیر پاسپورٹ کے گھوم رہیں ہوتیں؟ کیوں امیگریشن قوانین مانتی ہیں؟ پاسپورٹ کی لائن میں لگتی ہیں؟ پھر کیسے کہہ سکتی ہیں کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پرانے، گھسے پٹے بیانیے اب مت دہرائیں، آپکا مقصد محبت پھیلانا ہے ٹھیک، مگر جب آپ کے ملک کی خودمختاری پر بات ہو تب آپ کو واضح موقف اپنانا چاہیے، یہی وقت ہوتا ہے جب آپ کا ملک آپ سے وفاداری مانگتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں