اسلام آباد : پاکستان اور روس نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے کراچی میں اسٹیل ملز کے نئے منصوبے کے آغازکیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پراتفاق کرلیا۔
یہ پیش رفت وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختراور روسی نمائندے ڈینس نذروف کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔
ملاقات میں ہارون خان نے اسٹیل سیکٹرکے تعاون کےباہمی فوائد پرزور دیا اور روس کےسرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
ہارون اختر کا کہنا ہے روسی حکام نے پاکستان کو اپنے ملک کی جانب سے کراچی میں اسٹیل مل کی تعمیر کے لیے عزم کا یقین دلایا۔
روسی وفد نے پاکستان کوماسکومیں صنعتی و تجارتی نمائش میں شرکت کی بھی دعوت دی، معاون خصوصی نے کہا پاکستان بین الاقوامی سطح پر مضبوط اور سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے۔