اشتہار

کراچی: وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں کراچی آپریشن اور قومی ایکشن پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم ہاوس میں ہو نے والی اس ملاقات میں آپریشن ضرب عضب آئی ڈی پیز کی بحالی ،مغربی سرحد پر ایف سی کی اضافی نفری کی تعیناتی اور کراچی اپریشن میں پیش رفت اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

 اس سے پہلے وزیر اعظم سے مختلف اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی، وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کراچی میں آپریشن شروع کرنےسےقبل تمام سیاسی جماعتوں کواعتمادمیں لیاگیا تھا۔ پاکستان کےمعاشی حب کراچی کو پرامن بناناملکی مفادمیں ہے ۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا غیرقانوی ہتھیاررکھنےکاکسی کےپاس کوئی جواز نہیں،سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کوکٹہرےمیں لایاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں