جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کا جشن فضاؤں میں بھی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی شاندار فتح کا جشن فضاؤں میں بھی منایا جا رہا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی جانب سے 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر کی جانے والی جنگی جارحیت کا پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کر کے کاری جواب دیا اور بھارت کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیک کر جنگ بندی کی اپیل کرنے پر مجبور کر دیا۔

پاک فوج کی اس شاندار کامیابی کا پاکستانی صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں جشن منا رہے ہیں اور اب یہ جشن فضا میں بھی منایا جا رہا ہے۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان کی فتح کا منانے کا انوکھا انداز اپنایا اور دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کی گئی۔

پی آئی آئی کی تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کی خوشی میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورانٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر مسافروں نے خوشی اور جوش وجذبے  کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کئی نے ملی نغمے گنگنا کر مسافروں کے جذبہ حب الوطنی کو جلا بخشی۔

’’آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘، بھارت کے سینے پر تا قیامت دہکتا انگارہ رہے گا! آڈیو پوڈکاسٹ

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں