جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کیا سکندر رضا پی ایس ایل بقیہ میچز میں شرکت کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے بقیہ میچز میں شرکت کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔

پنڈی میں آخری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10: بقیہ میچز کھیلنے کیلیے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

تاہم غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بقیہ میچز میں دستیابی سے متعلق فرنچائزز کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے بھی سوشل میڈیا جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’آرہا ہوں انشا اللہ۔‘

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سکندر رضا زمبابوے کی آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز جو 22 مئی سے شروع ہو رہی ہے اس سے وابستگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

تاہم، ان کی حالیہ پوسٹ نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں واپسی کی تصدیق کردی ہے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک 39 سالہ کھلاڑی نے نو میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 45.60 کی شاندار اوسط اور 162.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے 228 رنز بنائے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں