محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج (جمعرات) سے اگلے پانچ روز تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی نے آج سے کراچی والوں کے لیے ہیٹ ویو کنڈیشن الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی زیادہ ہونے سے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ محسوس ہوگا جبکہ دن بھر پارہ 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے جو کہ محسوس 40 ڈگری تک ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں ہیٹ ویو کی صورتحال کا امکان ہے لیکن کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث ہیٹ ویو کا فی الحال امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
20 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں غیر معمولی گرمی کا خدشہ ہے جبکہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور کشمیر میں شدید گرمی کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔