جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی حمایت کیوں کی؟ بھارتی یونیورسٹی نے ترکیہ کیساتھ معاہدہ معطل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے قومی سلامتی کو خدشات کا بہانہ بنا کر ترکیہ کی انونو یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق جے ین یو یونیورسٹی حکام نے ترکیہ کی جامعہ کے ساتھ معاہدہ معطل کرنے کی تصدیق کی۔ 3 فروری 2025 کو دونوں جامعات کے درمیان تین سالہ مدت کیلیے معاہدہ ہوا جس کا مقصد بین الثقافتی تحقیق اور طلبہ کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر معاہدہ معطل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے انونو یونیورسٹی کے ساتھ غیر معنیہ مدت تک معطل کر رہے ہیں، جے این یو قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارنے کے بعد بھارتی ترکیہ کے سیبوں کا بائیکاٹ بھی کرنے لگیں

انونو یونیورسٹی ترکیہ کے شہر ملاتیا میں قائم ہے جس نے بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کے حصے کے طور پر معاہدہ کیا۔

ایم او یو میں شامل دو جے این یو ادارے اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز اور اسکول آف کمپیوٹر اینڈ سسٹم سائنسز ہیں۔

جے این یو کے وی سی پروفیسر سنت شری نے بتایا کہ جے این یو نے قومی سلامتی کے تحفظات کی وجہ سے ایم او یو کو معطل کر دیا کیونکہ جے این یو قوم اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

بھارت کی پاکستانی سر زمین پر بزدلانہ کارروائی پر پاکستان کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں دنیا کے بیشتر ممالک نے اسلام آباد کی حمایت کا اعلان کیا۔

سعودی عرب، قطر، ترکیہ، یو اے ای اور آذربائیجان نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں اس وقت ترکیہ اور اس کی مصنوعات کا کھل کر بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں