جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ملاکنڈ کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملاکنڈ کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کی زیرِ صدارت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کیلیے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملاکنڈ کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کیلیے طویل مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کیلیے اس کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال

انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے گورننس میں بہتری آئے گی، منتخب نمائندے الگ الگ ڈویژنز کے قیام کیلیے جزیات طے کریں۔

ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منتخب عوامی نمائندوں نے کہا کہ علاقے کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور وقت کی اشد ضرورت تھی، ہم اس اعلان پر وزیر اعلیٰ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاکنڈ ضلع خیبر پختونخوا کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں سوات، دیر، باجوڑ، مردان اور چارسدہ اضلاع سے ملتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں