اسلام آباد : سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم پر 5 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم پر 5 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمدعمر، نذیر بٹ اور احمد نورانی کو نامزد کیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا۔
این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان مسلسل سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث رہے، تشہیری مواد نفرت انگیزی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث ہے۔
این سی سی آئی اے نے مزید کہا کہ ملزمان نےانتشار، بے چینی، ریاست کیخلاف بداعتمادی کی کوشش کی، قانون کے مطابق ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔