جھنگ : پاکستانیوں نے رافیل کوتباہ اوربھارت کوشرمسار کرنے والے طیارے جے ٹین سی کا انسانی ماڈل بناڈالا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق دشمن بھارت کا غرورخاک میں ملانے پر جھنگ کے شہریوں نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے ٹین سی کا انسانی ماڈل بنایا۔
دربارسلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں افراد نے مل کرافواج پاکستان کوخراج تحسین اوردوست ممالک کا شکریہ ادا کیا، اس دوران "پاکستان کامطلب کیا لا الہ الا اللہ” کےنعروں سے فضا گونجتی رہی۔
چین، ترکیہ،آذربائیجان اورسعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر خطاب میں صاحبزادہ سلطان احمد علی کا کہناتھاکہ نہرو کی طرح مودی نے بھی جنگ بندی کی بھیک مانگی۔
واضح رہے کہ چین، ترکی اور آذربائیجان نے بھارت کے سرحد پار سے میزائل حملوں کے بعد کھل کر پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا تھا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔
دریں اثنا، سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک نے نہ صرف کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کیا بلکہ پاکستان کے لیے اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔