13 سالہ مجیب الرحمٰن، جسے جنسی درندوں نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، کے ورثا کا کہنا ہے کہ مجیب 3 برس سے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا، پہلے بھی متعدد مرتبہ معلم کی جانب سے تشدد کی شکایت کر چکا تھا، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
کراچی میں سپر ہائی وے گڈاپ ٹاوٴن میں واقع مدرسے سے 13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے مدرسے کے معلم سمیت 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ
عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران بھی بچے پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس نے مدرسے کے معلم سمیت متعدد افراد کو مجیب الرحمٰن کے قتل کے شبے میں شامل تفتیش کر لیا ہے۔