لاہور : گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کال سینٹر میں کام کرنے والی 24 سالہ لڑکی پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں 24 سالہ لڑکی پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ متوفیہ لڑکی صباحت سینٹرل پلازہ کےفلیٹ میں رہتی تھی، متوفیہ کال سینٹر میں کام کرتی تھی اورایبٹ آبادکی رہائشی تھی۔
حکام نے کہا کہ متوفیہ ذہنی سکون کیلئے دوائیں کھاتی تھی تاہم لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے تاکہ موت کی وجہ کا تعین ہوسکے۔
یاد رہے رواں ماہ ہی کراچی میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی تھی ، لڑکی کی لاش ڈیفنس خیابان بخاری میں ایک بنگلے سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان بخاری کے بنگلے سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی ، لڑکی کی شناخت 16سالہ فریا کےنام سے ہوئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا تھا۔