جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

’ہم نے ایسی فتح حاصل کی ہے جس سے پوری قوم متحد ہو گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی فتح حاصل کی ہے جس سے پوری قوم متحد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ہم ایک عظیم فتح کی یاد میں جمع ہوئے ہیں، ہم نے ایسی فتح حاصل کی ہے جس سے پوری قوم متحد ہو گئی ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی بھی طاقت ہرا نہیں سکتی، جنگ میں فتح کے بعد بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما تقریب میں شریک ہوئے ہیں لیکن آج کی تقریب میں اصل ہیروز افواج پاکستان کے جوان ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مودی کو رافیل پر گھمنڈ تھا ہماری فضائیہ نے تین رافیل گرایا ہے، بھارت کے خلاف آپریشن کا آغاز نماز فجر کے بعد کیا گیا، عسکری لڑائی کیساتھ ہم نے میڈیا کی جنگ میں بھی فتح حاصل کی۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے بھارتی میڈیا کو ہیرو سے زیرہ بنا دیا، شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے وزیراعلی سندھ اعلان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں