جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

او اور اے لیول امتحانات: ایک دن میں 2 پرچے، طلبا شدید دباؤ کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او اور اے لیول کے امتحانات میں طلبہ کے ایک دن میں دو پرچے دو پرچے لئے جارہے ہیں ، جس کے باعث طلبا شدید دباو کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او اور اے لیول کے امتحانات میں ٹف شیڈول کے باعث طلبا کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

امتحانی شیڈول میں طلبہ کے ایک دن میں دو پرچے رکھے گئے جبکہ موجودہ شیڈول میں بعض پیپرز ایسے ہیں جن میں بہت کم یا بغیر کسی وقفے کے شیڈول ہیں، جس سے طلباء کو تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں مل سکا بلکہ انتہائی سخت شیڈول کے باعث طلباء کو غیر ضروری تناؤ اور مشکلات کا بھی سامنا رہا جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے بھی کیمبرج انتظامیہ اور حکومت سے کیمبرج امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کو دوبارہ ترتیب دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا کہا گیا تھا کہ امتحانی حکام شیڈول پر نظر ثانی کی جائے اور پرچوں کے درمیان مناسب وقفہ فراہم کیا جائے تاکہ طلبہ کو تیاری کے لیے وقت مل سکے۔

اس حوالے سے صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں دوپرچوں کی وجہ سے بچے دباو کا شکار ہوتے ہیں جب بچوں کا مطالبہ ہے تو ری شیڈول ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کماررہے ہیں ، نظام اور سہولیات بہتر کرنا چاہیے نا کہ پیسے بچانے کیلئے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جائے۔

کاشف مرزا نے سوال کیا کہ کیا یورپ اور برطاینہ کے بچوں کیلیے بھی اتنا ٹف شیڈول ہوتا ہے ، تو ایسا نہیں ہیں۔

ترجمان کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسمنٹ عظمیٰ یوسف نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم اٹھارہ مہینے پہلے اسکولوں سے شیڈول شئیر کرلیا جاتا ہے اور اگر پرچوں میں ٹکراو ہوتا ہے تو ہم بچے ایک پیپر سے دوسرے پیپر کے درمیان بریک دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا میں اس بات نظر انداز نہیں کرسکتی کہ دباو نہیں ہوتا، مگر سارا آپشنز موجود ہیں ، مگر یہ بات بالکل غلط ہیں کہ پاکستان کے الگ امتحانی شیڈول اور یورپ اور یوکے کیلئے ہوتا ہے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا اور پیسوں کی جہاں تک بات ہے اس کا امتحان لینے سے کوئی تعلق نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں