پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست و اداکارہ یشما گل کو ایک پالتو جانور تحفے میں دیدیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گِل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف دوستیں ہیں جنہیں اکثر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ ملتے جلتے اور ہلہ گلہ کرتے دیکھا جاتا ہے۔
یشما گِل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں ہانیہ عامر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ نے یشما کو ایک بلی تحفے میں دی ہے، ہانیہ عامر نے اس بلی کا نام ’ایشوریا‘ رکھا ہے۔
یشما گِل نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جس میں انہوں نے حال ہی میں اپنے پالتو کتے ’جو جو‘ کے مرنے کا ذکر اور ’ایشوریا‘ کے ملنے کی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پشما نے کیپشن میں لکھا کہ جوجو کے جانے کے بعد میں بکھر گئی تھی اور صدمے میں تھی، اگرچہ یہ درد کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا ہے، لیکن میری سب سے اچھی دوست، میری بہن نے غم کو کم کرنے کے لیے جو کچھ کیا یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری زندگی میں ایسے خوبصورت لوگ ہیں۔