جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی، درجنوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بھارت کشیدگی کے دوران آسام پولیس نے پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب تک ریاست کے 21 مختلف اضلاع میں 58 سے زیادہ گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں طالب علم، صحافی اور سماجی کارکن شامل ہیں۔

پہلگام میں اپنے لوگوں کو خود مروانے کے بعد گودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم کردیا گیا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران آسام حکومت نے گزشتہ روز 58 افراد کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے۔

گزشتہ روز آسام کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے دو افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔ ان دونوں کو منگل کو سونیت پور ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد کی شناخت سوکور علی اور فضل علی کے ناموں سے کی گئی تھی۔

ڈھونگی وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والے 58 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی ملک دشمن سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گودی حکومت کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں آسام میں گرفتار اور جیل میں بند 58 لوگوں میں ایک مسلم ایم ایل اے بھی شامل ہے۔ ڈھنگ اسمبلی حلقہ سے اے آئی یو ڈی ایف کے ایم ایل اے امین الاسلام اب بھی جیل میں بند ہیں۔

صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن کہنے پر بی جے پی وزیر کیخلاف مقدمہ درج

بھارت کے پہلگام ڈرامے کے بعد ایم ایل اے امین کو 24 اپریل کو ایک عوامی میٹنگ میں مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں تبصرہ کرنے کے الزام میں دھرلیا گیا تھا، ان کی سماعت منگل 13 مئی کو ناگون عدالت میں ہونی تھی، مگر انہیں جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں