جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایپل صارفین کی گفتگو ریکارڈ کرنے پر 790 کروڑ روپے ادا کریگا

اشتہار

حیرت انگیز

ایپل کو مقدمہ ہارنے کے بعد بڑا دھچکا لگا ہے، وائس اسسٹنٹ سروس کی مداخلت کے باعث اسے صارفین کو 790 کروڑ روپے ادا کرنے ہونگے۔

دنیا کی معروف ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کو اپنی وائس اسسٹنٹ سروس سیری (Siri) کی بنا پر بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے،امریکی عدالت میں دائر کیس میں ایپل کمپنی پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس کی وائس سروس ’سیری‘ بغیر اجازت صارفین کی نجی بات چیت ریکارڈ کرتی رہی ہے۔

اس معاملے میں عدالت ’ایپل‘ نے خود کو قصوار ٹھہرائے جانے سے پہلے ہی سمجھوتا کرلیا ہے، جس کی بنا پرکمپنی 790 کروڑ کے سیٹلمنٹ پر راضی ہوگئی ہے، اس کے بعد اہل صارفین کو 28000 روپے تک کا معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔

مذکورہ مقدمے کا اندراج 2019 میں کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ’سیری‘ کئی بار بغیر کمانڈ کے خود بہ خود فعال ہو جاتی تھی اور صارفین کی نجی بات چیت ریکارڈ کر لیتی تھی۔

ان میں کچھ ریکارڈنگس میں صحت سے جڑی معلومات اور لوگوں کی نجی بات چیت بھی شامل تھی، ریکارڈ شدہ مواد کو مبینہ طور پر آئوٹ سائیڈ کانٹریکٹرس کو بھیجا گیا تھا۔

حالانکہ ’ایپل‘ نے ان الزامات سے انکار کیا ہے، تاہم کمپنی بغیر مقدمہ لڑے سمجھوتہ کرنے راضی ہوگئی ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’سیری‘ ہمیشہ سے صارفین کی رازداری کا دھیان رکھتی ہے اور اس نے کبھی بھی ریکارڈنگس کو فروخت کرنے نہیں کیا۔

عدالتی احکامات کے تحت زیادہ سے زیادہ 100 ڈالرز (تقریباً 28000 روپے) فی صارف ادائیگی ہوگی جبکہ ہر اہل ڈیوائس پر 20 ڈالر تک ملیں گے، صارفین زیادہ سے زیادہ 5 ڈیوائسز کے لیے دعویٰ کر سکتے ہیں۔

17 ستمبر 2014 سے 31 دسمبر 2024 کے درمیان ’ایپل‘ ڈیوائس پر ’سیری‘ کا استعمال کرنے والے صارفین جن کے ساتھ ’سیری‘ ایکٹیویشن اور نجی بات چیت ریکارڈ ہونے کا واقعہ ہوا ہو، وہ معاوضہ کے لیے دعویٰ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا ایپل کمپنی کو بھارت سے نکلنے کا مشورہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں