بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا کی ٹرمپ کیخلاف پوسٹ کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہوائیاں اڑ گئیں اور پوسٹ ہی ڈیلیٹ کروادی۔
بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ ان کےلیے شرمندگی کا باعث بن گئی، اپنی پارٹی کی سرزنش کے بعد کنگنا کو نہ صرف ٹرمپ کےخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی بلکہ سرعام وضاحت بھی پیش کرنا پڑ گئی۔
Respected national president Shri @JPNadda ji called and asked me to delete the tweet I had posted regarding Trump asking Apple CEO Tim Cook not to manufacture in India.
I regret posting that very personal opinion of mine, as per instructions I immediately deleted it from…— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) May 15, 2025
اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کنگنا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقابل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ مودی سے جلتے ہیں۔
کنگنا کا ڈیلیٹ شدہ پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ہیں مگر دنیا میں سب سے زیادہ جس لیڈر کو پسند کیا جاتا ہے وہ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، یہ ٹرمپ کی دوسری جبکہ مودی کی تیسری ٹرم ہے، ٹرمپ ایلفا میل ہیں مگر مودی ایلفا میل کے بھی باپ ہیں۔
اداکارہ کی اس ٹوئٹ کے فوری بعد ہی بی جے پی کے لیڈروں نے ان کے کان کھینچے اور سرزنش کرتے ہوئے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔
جس کے بعد اپنی دوسری پوسٹ میں کنگنا رناوت صفائیاں پیش کرتی نظر آئیں، انھوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ پارٹی صدر جے پی نندا جی نے مجھے کال کی اور اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا جو میں نے ٹرمپ کے حوالے سے کی تھی۔
کنگا نے بتایا کہ انھوں نے یہ پوسٹ اس لیے کی تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو ایپل کی مصنوعات بھارت میں مینوفیکچر نہ کرنے کا کہا تھا۔