اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کی بجٹ ترجیحات کو درست قرار دے دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد 13 جون کو بجٹ پیش ہونے کے خدشات ختم ہوگئے اب بجٹ میں تاخیر نہیں ہوگی اور بجٹ 2 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف نے حکومت کی بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا ہے، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کے زیادہ تر تخمینوں سے متفق ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس آمدن اہداف پر مطمئن ہوگا، آئی ایم ایف سبسڈیز، سرکلر ڈیٹ اور قرضوں کی ادائیگیوں سے متعلق امور پر بھی راضی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی سروے یکم جون کو پیش ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگاْ
قومی اقتصادی کونسل این ای سی کا اجلاس 31 مئی کو بلائے جانے کا امکان ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی بجٹ کے سالانہ اہداف کو طے کرے گی۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب دو جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، وفاق کا بجٹ 20 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے۔