ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

’نقاب‘ میں ہمایوں اشرف کی اداکاری نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں ہمایوں اشرف کی اداکاری نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ اختتام کی جانب سے گامزن ہے لیکن اس میں دکھایا جانے والا سسپنس لوگوں کو پسند آگیا اور لوگ ہمایوں اشرف (تیمور) کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

نقاب میں علی انصاری، حنا طارق، غنا علی، ہمایوں اشرف، احمد رفیق، عمارہ ملک، صدف آشاں، جاوید جمال، ساجد شاہ، شازیہ قیصر ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ تیمور نے ایمان کو اغوا کروالیا، اس وقت جب بلال بہن زارا کی عیادت کے لیے اسپتال میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا صارفین تیمور کے منفی کردار کو خوب سراہا رہے ہیں۔

61ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ احد اور بلال، ایمان کو بازیاب کروانے پہنچے تو تیمور نے بلال پر گولی چلادی اور وہ گر گئے۔

ایک ویڈیو میں نقاب میں شروع سے آخر تک آئے اتار چڑھاؤ کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایمان تیمور کے گھر پہنچی اور بلال نے اس کی کس طرح مدد کی اور پھر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر تک کا ان کا سفر کیسا گزرا۔

نقاب کی اگلی قسط میں کیا ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط کل شام 7 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں