ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

میڈیا ہمارا فخر ہے، ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی۔

اسلام آباد میں یوم تشکر کے حوالے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا، میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ اسے یاد رہے گا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا ہے، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے.

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں