ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بھارتی فوج نے پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فوج نے پہلگام حملے کے بعد جعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 48 گھنٹےمیں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر 25 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جعلی انکاؤنٹرز جاری ہے، اب بھارتی فوج نےجعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا

کشمیرمیڈیاسروس نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے 48 گھنٹےمیں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

دی اکنامک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 3 دنوں میں 60 سے زائد مقامی کشمیریوں کو حراست میں لیا جبکہ 15مئی 2025 کو پلوامہ میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

الجزیرہ نے بتایا کہ 22 اپریل سے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا، سرچ آپریشنز کے دوران خواتین اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ہفتے جعلی انکاؤنٹرز میں 5 سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ پہلگام حملے کے بعدبھارتی فورسز نے 48 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

بھارتی فورسز کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش جاری ہے اور بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہے، شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ شہری تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں