لاہور کے نشتر کالونی میں شوہر نے جھگڑے کے بعد اپنی دوسری بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نشتر کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیس آیا ہے جہاں شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان پہلی بیوی کی وجہ سے ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا جبکہ ملزم نے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنی دوسری بیوی کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے جبکہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔