اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے انداز نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا دیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیاا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز ٹرینڈ کرتی رہیں لیکن جن دو ایونٹس کی سب سے زیادہ گونج رہی، اس میں ایک تو وہ رافیل طیارے تھے جو پاکستان ایئر فورس نے مار گرائے اور دوسری تھیں افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کی نیوز کانفرنس۔
سوشل میڈیا پر افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کی پریس کانفرنسز کو بڑی پزیرائی ملی۔
ان پریس کانفرنسز میں جہاں اس جنگ سے متعلق سب تفصیلات تھیں وہیں افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے انداز نے دنیا کو ان کا گرویدہ بنا دیا۔
دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاک نیوی راجا رب نواز کے بھارت کو منہ توڑ جواب ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آری کے فقرے بھی گردش کرتے رہے جبکہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے اسکور بتانے کے چرچے رہے۔
وائس ایڈمرل راجہ رب نوازوائس ایڈمرل رب نواز کا ایک جملہ ہی کئی لوگوں کا سوشل میڈیا اسٹیٹس بن گیا اور وائس ایڈمرل راج رب نواز کو صارفین خوب سراہا رہے ہیں۔
واضح رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا تھا۔