ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سینیٹر شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم  اب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت میں اظہارِ رائے پر قدغنیں نئی آہنی دیوار کی شکل اختیار کرچکی ہیں جس کا مقصد معقول آوازوں کو دبانا ہے تو یہ ہندوتواری پبلک کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں ایکس پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق چھپانا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد مقبوضہ  کشمیر پر اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے، بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے اور بھارت کچھ بھی کر لے حقائق  سے نہیں بھاگ سکتا۔

شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا، بھارت نے جنگ کی بنیاد جھوٹ پر رکھی جس کو آگے لے جانے کی کوشش  کی جا رہی ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارت نے پھر کوئی مہم جوئی کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا تاریخ گواہ ہے اگر دوبارہ قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں