ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

اسرائیل کی یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر بمباری

اشتہار

حیرت انگیز

حوثی گروپ کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ یمن کی یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی وزارت صحت نے جرمن خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ الصلیف بندرگاہ پر اسرائیلی بربریت کے باعث ایک شہری شہید اور 3 دیگر زخمی ہوئے اور الحدیدہ بندرگاہ پر ہونے والے حملوں میں 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول الصلیف اور الحدیدہ کی بندرگاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے 30 سے زائد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

العربیہ/الحدث کے ذرائع نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ یمن کے مغرب میں الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے 10 سے زائد اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے۔

حوثی میڈیا نے بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے الحدیدہ کے مغرب میں الصلیف کی بندرگاہ کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ حوثی عام طور پر اس بندرگاہ کو اناج، سامان اور تعمیراتی مواد کی درآمد کے لیے استعمال میں لاتے ہیں۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے جمعہ کے روز یمن میں حوثی گروپ کے زیر کنٹرول بندرگاہوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں انہیں بھارتی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

روس، یوکرین کے مذاکرات، جنگ بندی معاہدہ نہ ہو سکا

غزہ کی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں