ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم سے وطن کا دفاع کیا، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قائد مسلم لیف (ن) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم سے وطن کا دفاع کیا۔

(ن) لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ عوامی نمائندوں نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی، قومی سلامتی کیلیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر متحد ہونا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حالیہ کشمکش میں نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے‘

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پاک بھارت جنگ کے دوران نواز شریف کی خاموشی کی وجہ بیان کی۔

میزبان انیقہ نثار نے سوال کیا کہ سرحدی کشیدگی کے دوران جب بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان نے بھارت کو تگڑا جواب دیا اس کے ساتھ حکومت اور سفارتی نمائندوں کی جانب سے بھی مضبوط مؤقف سامنے آیا لیکن نواز شریف کی جانب سے ایسا کوئی سخت بیان سامنے کیوں نہیں آیا؟

اس کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر نواز شریف اس معاملے کو پورا ٹیک اوور کر لیتے اور روزانہ بیان جاری کرتے تو مخالفین کی جانب سے ان پر تنقید پھر بھی ہونا تھی پھر لوگ یہ کہتے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تو چپ ہیں وہ تو سامنے ہی نہیں آ رہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم خاموش پھر بھی نہیں تھے انہوں نے پیچھے رہتے ہوئے وفاق اور حکومت پنجاب کی رہنمائی کی اور مشورے دیے، دنیا نے تنقید تو ہر صورت میں کرنا ہوتی ہے، بہرحال ان کی اس حکمت عملی نے اچھا تاثر چھوڑا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے اور عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ رکھنا چاہیے، مودی کا جیسا ماضی ہے ہمیں زیادہ توقعات بھی نہیں، ہمیں تیاری رکھنی چاہیے، جنگ بندی کرانے والوں پر ذمہ داری ہے کہ بھارت پردباؤ برقرار رکھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں