سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایسے تو پتنگیں بھی نہیں کٹتیں جس طرح بھارت کے جہاز گرے، آج دشمن مشرقی سرحد کے پار زخم چاٹ رہا ہے، جلد ہی مغربی سرحد پر بھی زخم چاٹ رہا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، ہماری قیادت اس وقت جذبہ ایمانی سے سرشار تھی، وزیراعظم شہبازشریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی، سویلین قیادت افواج پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ملک و دفاع کیلئےجس حد تک جاناپڑاجائیں گے، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، بھارت کیخلاف معرکہ قومی اتحاد کا باعث بنا، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ جو قومیں تاریخ بھلادیتی ہیں تو پھر تاریخ بھی ان کو بھول جاتی ہے، بھارت کے 10جہازہمارےنشانےپرتھےابھی وہ ادھارباقی ہے، بھارت نے دوبارہ کوشش کی توپہلے سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے تو پتنگیں بھی نہیں کٹتیں جس طرح بھارت کے جہاز گرے، آج دشمن مشرقی سرحد کے پار زخم چاٹ رہا ہے، جلد ہی مغربی سرحد پربھی زخم چاٹ رہا ہوگا۔
انھوں نےکہا کہ ہم نے قربانیاں دے کر ملک حاصل کیا، نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کرانا چاہیے، سفرکی شروعات کہاں سے ہوئی اس سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا ہوگا، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے الگ وطن کیلئے جدوجہد کی، پاکستان نے جب سے آزادی حاصل کی بھارت ہمارے خلاف ہے، 10 مئی کو پاک فوج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے قومی اتحاد میں دراڑیں نظر آتی تھیں اب ہم متحد ہیں، بھارت ایجنٹوں کےذریعےپاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے، ہماری جنگ اب دہشت گردوں کے خلاف ہے، دہشت گردوں کا وہی حال ہوگا جو بھارتی ایئرفورس کا ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری افواج نے جذبے کیساتھ دشمن کو شکست دی، قومیں وطن کیلئےجان قربان کرنےوالوں کویادرکھتی ہیں، افواج پاکستان کے سربراہان کا نام تاریخ میں زندہ ہوگیا، نئی تاریخ رقم ہورہی تھی بڑےجذباتی لمحے تھے۔