اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کے لئے جاسکیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا، جس کے باعث عازمین کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 67 ہزار عازمین کا حج کی ادائیگی سے محروم رہنے کا خدشہ ہے، حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت کو بروقت رقم ادائیگی نہ ہونے پر حج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر میاں عامر نے حکومت سےنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر67 ہزار عازمین کے حج کی ادائیگی کا بندوبست کرائے۔

خیال رہے وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کی متعلقہ وزارت کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اس بار اجازت دے دی جائے۔ اگلی بار قواعد پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : حج سے محروم پاکستانی عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش

خط میں کہا گیا تھا کہ سروس پرووائیڈر فیس کی عدم ادائیگی سے 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے، بہت سے عازمین عمر رسیدہ ہیں اور عمر رسیدہ عازمین کا درد ناقابل بیان ہے، 67 ہزار عازمین کے مطلوبہ فنڈز سعودی عرب کے پاس ہیں۔

خط میں درخواست کی گئی تھیئ کہ منیٰ میں بچ جانیوالی کوئی بھی جگہ ہمیں دے دی جائے، آئندہ یقینی بنایا جائے گا کہ نجی شعبہ تمام ڈیڈ لائنز پر مکمل عمل کرے، عازمین کو حج کا موقع دینا اسلامی بھائی چارے کے جذبے کا آغاز ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان، حافظ نعیم الرحمان اور دیگر نے بھی سڑسٹھ ہزار عازمین حج کےلیے وزیراعظم سے خصوصی دلچسپی لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں