پاکستان ایران کو ہرا کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کا ایران سے مقابلہ ہوا جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ایران کو 0-14 سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم ، سعید اختر اور محمد حارث کی نمایاں پرفارمنس رہی جب کہ پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ پڑھیں: ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو ہرادیا
پاکستاں کا سیمی فائنل میں گروپ اے کی نمبر ٹو ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلا دیش کو 10-6 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔
بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان کی طرف سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے بہترین کھیل پیش کیا تھا۔