اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

گیارہویں جماعت کا طالب علم خون کے سرطان میں مبتلا، والد مسیحا کے منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر مٹیاری کا رہائشی گیارہویں جماعت کا فرمان خون کے سرطان میں مبتلا ہوکر بستر مرگ پر آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مٹیاری کا رہائئشی 16 سال کا فرمان خون کے سرطان میں مبتلا ہے جس کے والد توفیق بیٹے کا علاج کروانے سے قاصر ہیں اور کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

پکوڑوں کا ٹھیلا لگانے والے توفیق میمن کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ بیٹے کا علاج کرواسکیں۔

غربت اور موذی مرض سے لڑتے نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ دن بھر میں چند سو روپے کما کر خاندان کا پیٹ پالتا ہوں، ایسے میں کروڑوں روپے کہاں سے لاکر بیٹے کا علاج کرواؤں۔

فرمان کے والد لخت جگر کی زندگی بچانے کے لیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں جو بیٹے کا علاج کرواسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں