اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

والد کے انتقال کی خبر سن کر بھی لوگوں کو ڈیڑھ گھنٹے ہنساتا رہا، شکیل صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے زندگی کے مشکل لمحے سے پردہ اٹھا دیا۔

کامیڈین شکیل صدیقی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

ایک سوال کے جواب میں والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی تھی جب میں امریکا میں پرفارم کررہا تھا۔

شکیل صدیقی کے مطابق وہ اسٹیج پر پرفارم کررہے تھے کہ بتایا گیا کہ والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی وہ ڈیڑھ گھنٹے تک لوگوں کو ہنساتے رہے۔

کامیڈین نے کہا کہ امریکا جیسے ملک میں لوگ دور دراز سے پیسے خرچ کرکے ہماری پرفارمنس دیکھنے آئے تھے اس لیے انہیں مایوس کرنا مناسب نہیں سمجھا لیکن بعد میں بہت رویا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کئی قربانیاں فنکار اکثر دیتے رہتے ہیں جس کا علم مداحوں کو نہیں ہوتا لیکن یہ ہماری ڈیوٹی ہے جو ہمیں کرنی ہے۔

اداکار پہلے ڈرامے کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ جب پہلا ڈرامہ کیا تو 200 کے قریب کارڈ بیچے پھر کام ملا اور اس میں میرے دوست وغیرہ مجھے مارنے کے لیے سڑے ہوئے ٹماٹر لے کر آئے تھے۔

شکیل صدیقی کے مطابق جب ڈرامہ ختم ہوگیا تو دوست کہنے لگے کہ تمہیں مارنے کے لیے ٹماٹر لائے لیکن تم نے کام اتنا اچھا کیا کہ مار نہیں پائے۔

انہوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو کمانے کے سلسلے میں باہر ہوتے ہیں بیوی بچوں کی پرورش کرتی ہے، دراصل کمانا آرٹ نہیں بچوں کی پرورش آرٹ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں