اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

بیت الخلاء میں چھوٹے سے سوراخ سے 10 قیدی کیسے فرار ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ایک جیل سے بیت الخلا کی پچھلی دیوار میں ایک چھوٹے سے سوراخ سے 10 قیدی فرار ہوگئے، جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات امریکہ کی نیو اورلینز جیل کے بیت الخلا کی دیوار میں بنے سوراخ کے ذریعے 10 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سوراخ سے نکل کران قیدیوں نے دیوار پھلانگ کر رہ فرار اختیار کی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت جیل کا واحد چوکیدار جو سیل کی نگرانی پر مامور تھا وہ کھانا لینے باہر گیا ہوا تھا۔

Prisoners

فرار ہونے والوں میں سے 8 قیدی وہ بھی ہیں جن پر قتل کے الزامات ہیں، مقامی شیرف کا کہنا ہے کہ اس فرار میں جیل کے بعض اہلکاروں کی مدد بھی شامل ہو سکتی ہے۔

میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی نگرانی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرار ہونے والے تیزی سے جیل سے باہر بھاگ رہے ہیں، کچھ نے نارنجی لباس پہنا ہوا تھا جبکہ دیگر سفید لباس میں تھے۔

یہ قیدی باڑ پر چڑھ کر فرار ہوئے اور خود کو خاردار تاروں سے بچانے کیلئے کمبلوں کا استعمال کیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کو موصول ہونے والی ایک تصویر میں سیل کے ٹوائلٹ کے پیچھے بنے سوراخ کو دکھایا گیا ہے، جس کے اوپرطنزیہ تحریریں بھی نظر آتی ہیں اور ایک تیر سوراخ کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔

قیدیوں نے جیل کی ان خامیوں کا فائدہ اٹھایا جن کے بارے میں اہلکار طویل عرصے سے شکایات کرتے رہے ہیں۔ قیدیوں کے فرار کے سات گھنٹے بعد صبح کی معمول کی گنتی کے دوران ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فرار کا علم ہوا۔

فرار کے فوری بعد،20 سالہ کینڈل مائلز کو فرنچ کوارٹر میں مختصر تعاقب کے بعد پکڑ لیا گیا اس سے قبل وہ دو بار نابالغوں کے ڈیٹینشن سینٹر سے فرار ہو چکا تھا۔ جمعہ کی شام تک ایک اور فراری رابرٹ موڈی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جس کا پتہ نیو اورلینز میں کرائم اسٹاپرز کے ایک ٹپ کی مدد سے چلا۔

اورلینز پیرش کی شیرف سوسن ہٹسن نے کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ان کے محکمے کے اندر موجود بعض افراد نے فرار قیدیوں کی مدد کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس جیل سے بغیر مدد کے فرار ہونا تقریباً ناممکن ہے،جہاں فی الحال 1400قیدی موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں