اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

غزہ جنگ بندی : دوحہ میں دوبارہ مذاکرات، حماس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے دوحہ میں مذاکرات کے نئے دور کا اعلان کردیا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے غزہ پر اپنی یلغار جاری رکھی ہوئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ رکوانے کے لیے ثالثی میں کردار ادا کرنے والے ملک قطر میں ایک بار پھر جنگ بندی کی کوشش شروع کی گئی ہے۔

یہ جنگ بندی کوششیں ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں جب پچھلے صرف 72 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے سینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے اور اپنی فوج غزہ میں منتقل کردی ہے۔

اس حوالے سے حماس کے قائدین نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘روئٹرز’ کو بتایا کہ غزہ جنگ بندی کیلیے وفد مذاکرات کے ایک نئے دور کے لیے ہفتہ کے روز سے دوحا میں بات چیت شروع کر چکا ہے، جس میں تمام امور بغیر کسی پیشگی شرط کے زیر بحث آرہے ہیں۔

سینئر حماس رہنما طاہر النونو نے کہا کہ یہ مذاکراتی دور بغیر کسی پیشگی شرط کے شروع ہوا ہے اور تمام معاملات پر بات چیت کے لیے کھلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس تمام معاملات پر اپنا مؤقف پیش کرے گی، خاص طور پر جنگ کے خاتمے، (اسرائیلی) انخلا اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے بات ہوگی۔

حماس کے وفد نے اپنے مذاکرات میں پیش کردہ مؤقف کا خاکہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے مکمل خاتمے کی ضرورت ہے، قیدوں کی رہائی اور ساتھ ہی ساتھ اسرائیل کی فوج کا غزہ سے انخلاء اور انسانی بنیادوں پر امداد و خوراک کی غزہ میں تقسیم ہمارے بنیادی امور ہیں جن پر ہم بات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے دوحہ میں دوبارہ شروع کر دیے گئے ہیں اور اسرائیل نے یہ قبول کیے بغیر مذاکرات شروع کیے ہیں کہ اسرائیل پہلے جنگ بندی کرے اور ناکہ بندی ختم کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں