پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سندھ میں مقیم اپنے باشندوں کیلیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شکایات سیل قائم کر دیا۔
شکایات ازالہ سیل کا قیام وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں عمل میں لایا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ شکایتی سیل سندھ میں مقیم کے پی کے عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان باشندوں سے کاروبار اور ان کو املاک کرائے پر دینے پر پابندی عائد
مراسلے میں کہا گیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو شکایات سیل کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا، شکایات سیل کے قیام کا مقصد سندھ میں مقیم کے پی کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔