اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے دشمن کو تھپڑ رسید کیا ہے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمارے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن کو تھپڑ رسید کیا جو دنیا نے دیکھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی اے ایف کے پائلٹس نے دن کی روشنی میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا، امید ہے بھارت آئندہ ایسی کوئی جنگ نہ مسلط کرے گا نہ سوچے گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ خطے میں عدم توازن کو ہمارے جوانوں نے ختم کیا، آج پوری قوم جشن منا رہی ہے خطے میں پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانیوں کی عزت میں کئی سو گنا اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا، پی ٹی آئی

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتہا پسند ہندو ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم کی سوچ والا شخص ہے، ہمیں نظر رکھنی ہوگی کہ کیا یہ مودی کا پہلا اور آخری حملہ تھا، اس نے یہ حملہ بیٹھے بٹھائے نہیں کیا بلکہ اس کے پیچھے لمبی سوچ ہے، اس کے حملے کے تانے بانے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے ملتے ہیں لیکن دہشتگردوں کو بتانا چاہتا ہوں پاک افواج نے تمہارے آقاؤں کے دانت کھٹے کر دیے اب تمہاری باری ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ معیشت کا بیڑا اٹھا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ جنہوں نے ثالثی کے دوران پاکستان کو جائز اہمیت دی، دوست ملکوں سعودی، چین اور ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے واقعے میں شہید بچوں اور بہنوں کا حساب بھارت کو دینا ہوگا، ہماری مساجد کو شہید کیا گیا ہے وقت آنے پر بدلہ لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں