اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

تالاب میں بیٹھی 70 بھینسیں بیک وقت مر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع باران میں اُس وقت لوگوں میں خوب و ہراس پھیل گیا جب تالاب میں بیٹھی 70 بھینسیں اچانک بیک وقت مر گئیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ دوپہر ایک بجے جل واڑا گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب بھینسیں تالاب میں موجود تھیں۔ ایک راہگیر نے درجنوں بھینسوں کو مردہ حالت میں دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے، اس نے فوراً مقامی لوگوں اور پولیس کو اطلاع دی۔

بھینسوں کی پُراسرار ہلاکت کی خبر گاؤں میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ جب پولیس اور ضلعی انتظامیہ پہنچے تو مالکان نے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ایک بھینس کی قیمت متعدد عالیشان گھر اور لگژری کاروں کے برابر

پولیس حکام کے مطابق گرمی کی وجہ سے 70 بھینسیں تالاب میں بیٹھی تھیں جو بیک وقت اچانک مر گئیں، تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی سراغ نہیں ملا، تالاب کے پانی کا جائزہ لینے کیلیے نمونے لیبارٹری بھیجوا دیے۔

حکام نے بتایا کہ گاؤں والوں نے بتایا بھینسوں کی ہلاکت سے قبل بجلی کا تار ٹوٹ کر تالاب کے قریب گرا تھا لیکن ان کے منہ سے نکلنے والی جاگ سے لگتا ہے پانی زہر آلود ہے۔

گاؤں والوں کے مطابق بھینسوں کی ہلاکت سے ہمیں 70 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا، انتظامیہ سے کہہ رہے ہیں ہمیں معاوضہ دیا جائے۔

ایس ایچ او دھرم پال یادو نے کہا کہ ہلاکت کا سبب جانے کیلیے پوسٹ مارٹم کروانا لازمی ہے لیکن گاؤں والے اس کیلیے تیار نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں