پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا، دونوں ممالک سیز فائر پر متفق ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو میں کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گفتگو میں کہا کہ ملٹری لیول پر ابھی بات جاری ہے، اگلا مرحلہ ڈائیلاگ کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہرچیز دیکھ رہے ہیں، بھارت پانی روکنے کا بندوبست راتوں رات نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدہ بھارت بالکل معطل نہیں کرسکتا۔
انھوں نے بتایا کہ ہم وفود مختلف ممالک بھیج رہے ہیں جو مسئلے پر بات کریں گے، ہم وفود مختلف ممالک بھیج رہے ہیں جو مسئلے پر بات کریں گے، ایک وفد یورپی ممالک اور ایک وفد امریکا اور ایک روس بھی جائیگا، وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنےکی منظوری دے دی ہے۔