پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر خان پور میں سفاک ماں نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو قتل کر کے لاش کمرے میں دفن کر دی۔
افسوسناک واقعہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے کمسن بیٹے کے قتل میں ملوث ماں کو گرفتار کر کے مقتول کی دادی کی مدعیت میں درج کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے بیٹے عمیر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، خاتون نے بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کمرے میں دفن کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد کی تقسیم پر ناخلف بیٹے نے ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا
پولیس نے بتایا کہ گھر میں جھگڑوں کی وجہ سے ملزمہ نے بیٹے کو قتل کیا۔
گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بے رحم ماں نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، واقعہ تھانہ مرادپور کی حدود اسماعیل آباد میں پیش آیا تھا۔
مقتولہ شادی شدہ تھی اور گھر چھوڑ کر جانے پر اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نے عدالت میں مقدمہ جھوٹا ہونے کا بیان دیا ہے تھا جس پر اہل خانہ سخت ناراض تھے اور ماں نے طیش میں آکر بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور واقعے کی تفتیش شروع کی تھی۔