پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہبازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے جس میں پاک بحریہ کےجوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔

کراچی میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم بھارتی جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کوخراج تحسین پیش کریں گے۔

وزیراعظم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے جب کہ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب آپریشن بنیان مرصوص میں ائیر فورس کے زخمی جوان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے زخمی جوان کی سی ایم ایچ حیدرآباد میں عیادت کی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے زخمی جوان کو گلدستہ اور شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر جی او سی حیدرآباد گیریژن میجرجنرل یحیٰی عثمان بھی گورنر کے ہمراہ تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں