پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

قسط کی رقم نہ ملنے پر خاتون اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کے ساتھ دل دہلانے والا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

قسط کی رقم نہ ملنے پر وصولی کے لیے آئے شخص نے خاتون اور اس کی ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ وہ سلوک کیا کہ دل دہل گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں پیش آیا جہاں قسط کی رقم کی عدم ادائیگی پر خاتون اور اس کی ڈیڑھ سالہ بچی کو نہر میں پھینک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھٹہ کالونی تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں ایک شخص قسط کی وصولی کے لیے گھر آیا لیکن عدم ادائیگی پر وحشیانہ انداز اختیار کرتے ہوئے خاتون اور اس کی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور غوطہ خور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں نے خاتون کو بحفاظت نہر سے نکال لیا ہے تاہم بچی اب تک نہیں مل سکی اور اس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں