پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی ایئر لائن نے 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فلائی ناس ایئر لائن کا طیارہ گزشتہ رات حاجیوں کو لینے تہران ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا۔

سعودی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایران کے لیے سعودی ایئر لائن کی پروازیں 2025ء کے حج آپریشن کے لیے بحال کردی گئی ہیں۔

سعودی ایئر لائن کے حج آپریشن میں ایرانی شہر مشہد سے بھی حج پروازیں شامل ہیں، سعودی ایئر لائن یکم جولائی تک 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ 2016ء میں ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تعلقات ختم کردیے تھے۔

دوسری جانب مملکت میں جمہوریہ عراق اور برونائی دارالسلام سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

عراق سے 192 بسوں کا قافلہ 4 ہزار عازمین کو لے کر عرعر کی نئی سرحدی چوکی پر پہنچا جہاں انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق عرعر کی نئی تعمیر ہونے والی سرحدی چوکی پر سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے کاونٹز کے علاوہ ضیوف الرحمان کے آرام کرنے کے لیے خصوصی ہالز بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ جس کا مقصد عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔

حج سے محروم پاکستانی عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش، سعودی حکام کو درد بھرا خط لکھ دیا

محکمہ جوازات کی جانب سے اضافی عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو امیگریشن کی کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں