پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب : پاکستان نے ناقابل تردید شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کردیا اور ناقابل تردید شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کر کے ڈوزیئر جاری کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ ڈوزیئر میں آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی اور پہلگام فالس فلیگ کے شواہد سمیت بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا کے فیک نیوز کے شواہد اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم کے شواہد بھی پیش کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر اور پہلگام فالس فلیگ پر مستند عالمی میڈیا رپورٹس کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

ڈوزیئر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے اور اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں،پروپیگنڈا کرکے جنگ کا ماحول بنایا جبکہ عالمی میڈیا، بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے کردار پر سوال اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی بھارت کو پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکر ہے، بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے،عورتیں اورشہری شہید ہوئے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹائی اور بھارتی عزائم کوخاک میں ملادیا۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کےجواب میں صرف بھارتی ملٹری ٹارگٹس کونشانہ بنایا، صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایاگیا، جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے گئے۔

ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ، پاکستان نے شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کر کے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں