متحدہ عرب امارات میں سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر اور کوسٹ گارڈ نے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی اور کارگو شپ سے 16 افراد کو ریسکیو کرکے ڈوبنے سے بچالیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی شہری اور غیرملکیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے پہلے واقعہ میں تین ایشیائی شہریوں کو ریسکیو کیا، کارگو شپ ڈوبنے کے قریب تھا۔
نیشنل گارڈ نے دوسرے واقعے میں پکنک کے لیے آنے والے 13 افراد کو بچایا، جن کی کشتی ڈوبنے والی تھی۔ گزشتہ ہفتے ایک انڈین شہری کو کارگو شپ سے ریسکیو کرکے اسپتال کردیا گیا تھا، جو آگ لگنے سے جھلس گیا تھا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ٹریولنگ کمپنیوں کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مملکت میں آئندہ 2 ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
مقامی مارکیٹ میں سفر و سیاحت کی ایجنسیوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کے دوران سفر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ عید الاضحی جبکہ جون کے آخر میں اسکول تعطیلات شروع ہونے پر طلب مزید بڑھ جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کچھ مقامات کی طلب میں معمول سے 35 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر آپ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو جلد بکنگ کروالیں۔
ایجنسیوں کے مطابق بیشتر پروازوں میں ابھی سے بکنگ کی شرح ریکارڈ سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایئرلائنز اضافی پروازیں چلائیں گی۔
سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز
ایک ایجنسی کے جنرل منیجر کے مطابق کچھ مقامات جیسے دمشق وغیرہ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ طلب زیادہ اور پروازوں کا محدود ہونا ہے۔