بالی ووڈ کے مصنف و نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان کیخلاف بیان پر پاکستانی شوبز شخصیات نے ان پر تنقید کی ہے۔
گزشتہ روز ممبئی میں شیو سینا کے رہنما سنجے راوت کی کتاب کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جاوید اختر نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خلاف ہونے والی تنقید اور گالی گلوچ پر بات کی۔
جاوید اختر کا کہنا ہے کہ انہیں نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندوؤں کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے، پاکستان اور بھارت دونوں سائیڈ سے بہت ستائش ملتی ہے، مگر ساتھ ہی دونوں اطراف کے ’انتہاپسندوں‘ کی جانب سے ’گالیوں‘ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔
جاوید اختر نے کہا کہ مجھے نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندوؤں کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے، ایک طرف سے مجھے ’کافر‘ کہہ کر جہنم جانے کی دھمکیاں ملتی ہیں جبکہ دوسری طرف سے مجھے ’جہادی‘ کہہ کر پاکستان جانے کو کہا جاتا ہے۔
احسان فراموش جاوید اختر نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ اگر انہیں جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ جہنم کو چُننا پسند کریں گے۔
View this post on Instagram
تاہم ان کے پاکستان کے لیئے اس طرح بیان دینے پر پاکستان کی شوبز شخصیات اور پاکستانی عوام نے ان کی چھترول کردی۔
پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے جاوید اختر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں تو بھی وہ وہیں پرواز کرتے ہوئے ملیں گے اور امکان ہے کہ وہ بھی سب سے نچلے درجے میں بیٹھ کر۔
اداکار نے انسٹا گرام پر لکھا کہ صرف ہم نے انہیں بزنس یا فرسٹ کلاس کا اسٹیٹس دیا لیکن حقیقت میں وہ کسی بھی کلاس کے میرٹ پر پورا نہیں اترتے۔
View this post on Instagram
سینیئر اداکارہ مشی خان نے ردعمل میں کہا کہ آپ نے اپنے لیے بہترین جگہ کا انتخاب کیا ہے کیونکہ آپ اسی کے حقدار ہیں، اور ہاں! کبھی بھی پاکستان آنے کی ہمت نہ کیجیے گا، کوئی آپ کو مدعو نہیں کرے گا۔
اداکار عاصم محمود نے میری دعا ہے آپ کی یہ دلی مراد جلد ہی پوری ہوجائے اور انشااللہ آپ نے جس جگی کا انتخاب کیا ہے آپ ادھر ہی جائیں گے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیاب نے جاوید اختر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ جہاں جانا ہو وہاں کی تیاری تو کرنی پڑتی ہے ناں، آپ کے بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں آپ کی اہمیت صرف پاکستان کے بارے میں برا کہنے سے ہے۔
اس کے علاوہ کئی دیگر پاکستانی فنکاروں اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی جاوید اختر کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔