پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات : تنخواہ دار طبقے کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :حکومت کی سالانہ 10 سے 12 لاکھ تنخواہ کو ٹیکس فری کرنے کی کوششیں جاری ہے تاہم آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے پر بات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے بات چیت ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال بجٹ پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد پہنچ گیا، آئی ایم ایف وفد 22 مئی تک بجٹ مذاکرات کیلئے قیام کرے گا۔

وفد کیساتھ آمدن ،اخراجات پر حتمی مذاکرات ہوں گے، بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن حکام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کیساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات شیڈول ہیں، اکنامک افیئرزڈویژن، وزارت پیٹرولیم حکام بھی وفد سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم 22مئی تک تمام بجٹ تجاویزکوحتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لئے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی، سالانہ 10 سے 12 لاکھ تنخواہ کو ٹیکس فری کرنے کی حکومتی کوششیں جاری ہے۔

وزیر اعظم نے سالانہ 12 لاکھ روپے تنخواہ کو ٹیکس فری کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر انکم ٹیکس میں ریلیف کی کوششیں کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں