پشاور : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا ، مقتولین نےایک سال قبل شادی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں رنگ روڈ دیر کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی پر فائرنگ کر کے ملزم فرار ہوگیا تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جوڑے کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مقتولین نےایک سال قبل شادی کی تھی، جنہیں نامعلوم مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔