پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ: کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی جہنم بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی جہنم بنادی، شہری لوڈشیڈنگ کیخلاف دن رات سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، ایسے میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

کراچی کے علاقے لیاری، کورنگی، لانڈھی، نیوکراچی، نارتھ کراچی، سرجانی، ناظم آباد، ملیر، قائدآباد اورایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو پریشان کر ڈالا۔

اس کے ساتھ ساتھ ماڈل کالونی، جہانگیر روڈ، پی آئی بی،مچھرکالونی، ریلوے کالونی،ماڑی پو اور ہاکس بے میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

بجلی کے جاری بحران نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، خاص طور پر شدید گرمی میں بہت سے لوگ دن اور رات کے طویل عرصے تک بجلی سے محروم رہتے ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے، سترفیصد بجلی کا نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سےمستثنیٰ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 30 فیصد علاقوں میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی چوری، عدم ادائیگی کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں