پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

بھارت: مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل، نظام زندگی درہم برہم

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل، بینگلورو میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، متعدد علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر کشتیاں چل گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستیں سخت ترین گرمی کی زد میں ہے جبکہ جنوبی اور شمال مشرقی حصوں میں بارش، آندھی اور تیز ہوا نے تباہی مچا دی ہے۔

اتر پریدش کے شہر نوئیڈا میں تیز ہوا کے جھکڑ سائین بورڈ اڑا لے گئے، سائن بورڈ بجلی کے تاروں پر لٹک گیا۔

محکمہ موسمیات نے دلی کے لیے یلو وراننگ جاری کردی ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ ملک کے چوبیس مختلف حصوں میں چو بیس مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ میدانی علاقے اگلے 2 سے 3 دن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جناب سے کہا گیا کہ دن میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ نمی کیباعث گرمی کا احساس 40 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے میدانی علاقے اگلے 2 سے 3 دن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری زائد رہنے کی امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بالائی اور وسطی اضلاع میں گرج چمک، آندھی اور ژالہ باری دیگر علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین نے بڑا اعلان کردیا

سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنیاور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی، تیز ہواؤں متوقع ہے۔کشمیر و گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں