پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نئی تاریخ رقم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم جن کے پاس کئی عالمی ریکارڈ ہیں اب انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں منفرد اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے سب سے باصلاحیت بلے باز بابر اعظم جن کے پاس کئی عالمی ریکارڈز ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کو رواں برس فائنل فور ٹیموں میں تو نہ پہنچا سکے لیکن پی ایس ایل 10 کا آخری میچ کھیل کر نئی تاریخ ضرور رقم کر دی۔

بابر اعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے اترے تو یہ ان کا پاکستان سپر لیگ کا 100 واں میچ تھا۔ وہ پی ایس ایل میں میچوںکی سنچری کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں ان کے پیچھے آل راؤنڈر عماد وسیم ہیں، جنہوں نے 98 میچز کھیل رکھے ہیں جب کہ فخر زمان نے 94 میچز کھیلے ہیں۔

پی ایس ایل میں اپنے سفر کا آغاز انہوں نے کراچی کنگز سے کیا تھا تاہم دو سال سے وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

بابر اعظم کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی کا تحفہ بھی دیا گیا جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔

اسٹار بلے باز جو طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم ہیں۔ پی ایس ایل 10 میں بھی وہ شائقین کرکٹ کی توقعات کے مطابق تو کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ایونٹ کے 10 میچز کھیل کر تین نصف سنچریوں کے مدد سے 288 رنز بنائے۔ ان کا بہترین انفرادی اسکور 94 رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں